تھر میں صحت کی بنیا دی سہو لیا ت کی فرا ہمی کو یقینی بنایا جا ئے ،ڈا کٹر صغیر احمد،خسرہ سے بچا ؤ کے لئے مو ثر ویکسینیشن مہم کو جلد شرو ع کیا جا ئے، وزیر صحت سندھ

منگل 29 اپریل 2014 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل۔2014ء) تھر میں صحت کی بنیا دی سہو لیا ت کی فرا ہمی کو یقینی بنا یا جا ئے اور سندھ کے اضلا ع میں خسرہ سے بچا ؤ کے لئے مو ثر ویکسینیشن کو فو راََ شرو ع کیا جا ئے ۔یہ با ت صو با ئی وزیر صحت ڈا کٹر صغیر احمد نے محکمہ صحت سے تعلق رکھنے وا لے افسرا ن کے ایک اعلیٰ سطحی اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔انہو ں نے کہا کہ کسی بھی ہنگا می صو ر ت حال سے قبل اس سے نپٹنے کے لئے تما م ضرور ی اقدا مات کو مکمل رکھا جا ئے ۔

ڈا کٹر صغیر احمد نے مختلف شعبہ جات کے افسران سے ان کے شعبہ میں کئے جا نے وا لے اقدا ما ت اور عوا م کو صحت کی سہو لیا ت کی فرا ہمی سے متعلق تفصیل سے بات کی ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ صحت میں جا ر ی منصو بو ں کو جلد سے جلد مکمل کیا جا ئے اور ان منصو بو ں میں شفا فیت کے پہلو کو کسی صو ر ت نظر اندا ز نہیں کیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تما م پرو جیکٹ ڈائریکٹر ز کو ہدا یا ت جا ر ی کیں کہ وہ پو ر ے سندھ خصو صاََ دیہی علا قو ں کا مسلسل دورہ کر تے رہیں تا کہ صحیح صو ر ت حا ل کا بر وقت ادرا ک کیا جا سکے ۔

انہو ں نے کہا کہ ہسپتالو ں میں سیکیو ر ٹی کے حوا لے سے بھی مو ثر اقدا ما ت کئے جا ئیں انہو ں نے مزید کہا کہ خسرہ کی وبا ء کو پھیلنے سے قبل ہی کنٹرو ل کر نے کی ضرورت ہے ۔صو با ئی وزیر صحت نے ویکسین کی مو جو دہ تعداد اور اس کے مزید حصو ل کے لئے کئے جا نے والے اقدا ما ت کے با ر ے میں بھی در یا فت کیا ۔اجلا س میں سیکریٹری صحت اقبا ل در ا نی کے علا وہ پرا جیکٹ ڈائریکٹر ز و دیگر اعلیٰ افسرا ن بھی مو جو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :