برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف،صوبے کی ترقی‘ تعلیم‘ صحت‘ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام اور ڈیفڈ سے تعاون کے اقدامات قابل ستائش ہیں،برطانیہ آئندہ بھی پنجاب حکومت سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر خوشی محسوس کرے گا‘ ڈیوڈ کیمرون

بدھ 30 اپریل 2014 22:57

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی قائدانہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف سے لندن میں ملاقات کے دوران برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی اور ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈیفڈ) سے تعاون کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں صحت‘ تعلیم‘ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے قابل قدر اقدامات کئے ہیں ۔ ہم برطانیہ کے ٹیکس گزاروں کو پنجاب میں ان کے فنڈز کے صحیح استعمال کے بارے میں بخوبی بتا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ آئندہ بھی پنجاب میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر خوشی محسوس کرے گا۔

متعلقہ عنوان :