کراچی: مبینہ غفلت کےباعث مریض کی ہلاکت پرعباسی شہید اسپتال کےایم ایس سمیت 6 ڈاکٹرزمعطل
جمعرات 1 مئی 2014 12:22
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث مریض کی ہلاکت پر ایم ایس سمیت 6 ڈاکٹرز کو معطل کر دی گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز عباسی شہید اسپتال میں 35 سالہ شکیل احمد کو اپینڈکس کے علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور لا پرواہی کے باعث اس کی ہلاکت پر اسپتال انتظامیہ نے ایم ایس ڈاکٹر نسیم راجپوت سمیت 6 ڈاکٹرز کو معطل کر دیا ہے جب کہ جب کہ ڈاکٹر نجم الحق عباسی کو اسپتال کا نیا ایم ایس مقرر کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ڈاکٹر وقار کاظمی کی سربراہی میں ایک 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جو مریض کی ہلاکت کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔ ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث جن دیگر اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر رضوان، ڈاکٹر جاوید، ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر سلیم علی اور ڈاکٹر اشتیاق شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور لا پرواہی کے باعث مریض کی ہلاکت پر اس کے اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج اور توڑ پھوڑ کی جب کہ اسپتال کے عملے کو بھی تشدد کا نشانا بنایا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.