سعودی شہری ویب سائٹ پر براہ راست شاہ عبداللہ کوپیغام بھیج سکیں گے،ویب سائٹ کے ذریعے شہری سرکاری محکموں کے خلاف شکایات درج، طبی امداد کے لیے درخواست بھی دے سکتے ہیں

جمعہ 2 مئی 2014 22:54

سعودی شہری ویب سائٹ پر براہ راست شاہ عبداللہ کوپیغام بھیج سکیں گے،ویب ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء)سعودی بادشاہ کے حکم پر بنائی گئی ویب سائٹ کے ذریعے سعودی عرب میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے شہری ملک کے بادشاہ کو براہ راست پیغام بھیج سکیں گے،سعودی اخبار کے مطابق تواصل (مواصلات)نامی ویب سائٹ سعودی بادشاہ عبدللہ کے حکم پر لانچ کی گئی ہے جو اپنے شہریوں کی شکایت، خیالات اور مشورے سننے میں دلچسپی رکھتے ہیں،اس ویب سائٹ کے ذریعے سعودی شہری سرکاری محکموں کے خلاف شکایات درج کروا سکتے ہیں اور طبی امداد کے لیے بھی درخواست کر سکتے ہیں،ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں کہا گیا کہ لوگ سرکاری محکموں کی فراہم کردہ خدمات میں خامیوں کے بارے میں بادشاہ کو معلومات دے سکتے ہیں اور تمام شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے موزوں اقدامات کی سفارش کر سکتے ہیں۔