بھارت،پٹاخے بنانے والے فیکٹری میں آگ لگنے سے 12خواتین سمیت 15ہلاک، ضلع اجین کی تحصیل بڑنگر کے لوہانا کیسور روڈ پر پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں معمول کے مطابق کام جاری تھا،مزدورکے سگریٹ جلانے سے لگی، ضلع کے کلکٹر اور ایس پی سمیت دیگر عہدیدار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کام جاری ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،پولیس حکام

اتوار 4 مئی 2014 14:56

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہوگئے، ابتدائی معلومات کے مطابق فیکٹری میں کام کرنے والا کوئی مزدور تمباکو نوشی کررہا تھا،فیکٹری میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے جس کی وجہ سے آتشزدگی پر قابو پانے میں وقت لگا اور بڑی تعداد میں جانی نقصان اٹھانا پڑا،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کی تحصیل بڑنگر کے لوہانا کیسور روڈ پر پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں معمول کے مطابق کام جاری تھا کہ اچانک وہاں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کے وقت فیکٹری میں 20 سے زائد افراد کام کررہے تھے جن میں سے 15 ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 5 کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ہلاک ہونے والوں میں 12 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فیکٹری میں کام کرنے والا کوئی مزدور تمباکو نوشی کررہا تھا، بیڑی میں سے کوئی شعلہ وہاں موجود دھماکا خیز مواد میں جا گرا جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

فیکٹری میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے جس کی وجہ سے آتشزدگی پر قابو پانے میں وقت لگا اور بڑی تعداد میں جانی نقصان اٹھانا پڑا،جین رینج کے آئی جی وی کمار نے بتایاکہ حادثے میں ابھی تک 15 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے جن میں 12 خواتین شامل ہیں،انھوں نے کہا کہ ضلع کے کلکٹر اور ایس پی سمیت دیگر عہدیدار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کام جاری ہے،عینی شاہدین کے مطابق فیکٹری میں معمول کا کام جاری تھا اسی وقت اس میں آگ لگ گئی،جس وقت فیکٹری میں آگ لگی اس وقت فیکٹری میں تقریبا دو درجن لوگ کام کر رہے تھے، ضلع کے ایس پی نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،بڑنگر علاقے میں پٹاخوں کی تین فیکٹریاں ہیں اور اس سے پہلے بھی اس علاقے میں پٹاخہ فیکٹریوں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :