پنجاب حکومت کی شوگر ملز مالکان کو گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کیلئے دو مئی کی حتمی ڈیڈ لائن بھی گزر گئی ، اعلان کے باوجود کسی شوگر مل کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی،کسانوں کو 15سے 20ارب کی ادائیگیاں باقی ہیں

اتوار 4 مئی 2014 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) پنجاب حکومت کی طرف سے شوگر ملز مالکان کو گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کیلئے دو مئی کی حتمی ڈیڈ لائن بھی گزر گئی ، اعلان کے باوجود کسی شوگر مل کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ کے ذریعے شوگر ملوں کو تنبیہ کی تھی کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کو انکی فصل کی مد میں 2مئی تک ادائیگیاں کر دیں تاہم ابھی تک اس پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شوگر ملزمالکان نے کاشتکاروں کو اب بھی 15سے 20ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ دوسری طرف شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے ان لینڈ فریٹ سبسڈی میں 4روپے فی کلو فوری اضافہ نہ کیا تو ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد نہیں ہو سکے گی جسکے باعث کسانوں کو انکی فصل کی مد میں ادائیگیاں کرنا بھی مشکل ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ امسال ملک بھر میں شوگر انڈسٹری نے 219ارب روپے کی ادائیگیاں کی ہیں جس میں پنجاب میں134ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :