کراچی کی35یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع،چارلاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، پولیو رضا کار سخت سیکورٹی میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئیں گے ، متعلقہ یوسیز میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی،محکمہ صحت

اتوار 4 مئی 2014 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) کراچی کی35یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا جس میں تقریبا چار لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، پولیو رضا کار سخت سیکورٹی میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ،سیکیورٹی خدشات کے باعث متعلقہ یوسیز میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی ،تفصیلات کے مطابق شہر کی35انتہائی حساس یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم ہفتہ کو پھر شروع کردی گئی ،متعدد یونین کونسلز میں سیکورٹی ملنے کے بعد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے جبکہ کچھ یونین کونسلوں میں سیکیورٹی نہ ملنے کی وجہ سے پولیو مہم تاخیر کا شکار ہے، پولیو رضا کار سخت سیکورٹی میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ شہر میں انسداد پولیو مہم کو مرحلہ وار شروع کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مرحلہ وار انسداد پولیو مہم کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :