ناشتہ چھوڑنادل کے دورے کو دعوت دینے کے مترادف، امریکی ماہرین

پیر 5 مئی 2014 13:03

ناشتہ چھوڑنادل کے دورے کو دعوت دینے کے مترادف، امریکی ماہرین

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء)انسان کے طرز زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں بہت ساری بیماریوں سے بچاؤ کا سبب بن سکتی ہیں اور معمولی احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ناشتہ چھوڑنے سے دل کے دورے کا خطرہ کئی گنا بڑھ سکتا ہے لیکن بر وقت ناشتا کر کے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ ناشتے سے منہ موڑتے ہیں ان میں دل کے دورے یا امراض قلب سے موت کا خطرہ 27 فیصد تک ہوتا ہے اور رات دیر سے سونے والے افراد میں امراض قلب کا خطرہ 55 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتے کو چھوڑنا موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور ذیابیطس کے ساتھ دل کے دورے کا سبب بننے والی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔