اسپین کی تاریخی ’’مسجدقرطبہ‘‘ کو گرجے کی تحویل میں دینے کی تیاریاں
پیر 5 مئی 2014 17:33
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء)اسپین میں مسلمانوں کی درخشاں تاریخ کی گواہ مسجد قرطبہ کو گرجے کی ملکیت قرار دیا جارہا ہے اور تاریخی تشخص کو بچانے کے لئے ملک میں تحریک زور پکڑتی جارہی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 13 سو سال قدیم اسپین کی تاریخی ’’مسجد قرطبہ‘‘ کے عین وسط میں 15 ویں صدی اسپین سے مسلم مملکت کے خاتمے کے بعد سے گرجا قائم ہے، مسجد میں نماز تو ادا نہیں ہوتی لیکن یہاں باقاعدگی سے عیسائی عبادت ہوتی ہے، یہ مسجد اس وقت ریاست کی ملکیت ہے لیکن اس کا انتظام اسی گرجے کے ہاتھ میں ہے، ملک کے قانون کے تحت اب اس مسجد کو گرجے کی ملکیت قراردیا جارہا ہے۔
مسجد قرطبہ کو گرجے کی ملکیت قرار دیئے جانے کے خلاف اسپین ہی میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد احتجاج کررہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ مسجد قرطبہ اسپین کی تاریخ کی علامت ہے، اس عمارت کی اسلامی تاریخ کو مٹانا ناممکن ہے، اگر گرجے کے ساتھ منسلک مسجد کا نام ہٹایا گیا تو یہ تاریخ اور اس عمارت کی یادگار کے ساتھ زیادتی ہوگی۔
(جاری ہے)
اسی مقصد کی خاطر اسپین کے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے آن لائن پیٹیشن داخل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسجد قرطبہ کی عمارت کو گرجے کی ملکیت نہ بنایا جائے۔
دوسری جاب گرجے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ گرجے سے قبل یہ ایک مسجد تھی لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ جگہ کئی صدیوں سے مسیحی عبادات کے لئے مخصوص ہے اس لئے مسجد کی ملکیت کے سلسلے میں کی جانے والی تنقید منصفانہ نہیں۔
واضح رہے کہ مسجد قرطبہ کی تعمیر آٹھویں صدی عیسوی میں شروع ہوئی تھی اور سات صدیوں تک ہر آنے والے مسلمان حکمران نے اس کی تزئین و آرائش میں اپنا حصہ ڈالا تھا، اس مسجد کو دیکھنے ہر سال دنیا بھر سے 14 لاکھ افراد آتے ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.