ڈبلیو ایچ او کی پولیو کے باعث پاکستان پرسفری پابندیاں ،وزرائے صحت اور سیکرٹریز کا ہنگامی اجلاس بدھ طلب،مسافروں کو سہولیات دینے اور پولیو کے مرض پر مزید موثر طریقے سے قابو پانے کیلئے اقدامات تجویز کئے جائینگے ،گزشتہ چھ ماہ سے انٹر نیشنل فورمز اور ڈبلیو ایچ او میں اس کیس کا بھرپور طریقے سے دفاع کر رہے ہیں ‘ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ
پیر 5 مئی 2014 19:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پولیو کے باعث پاکستان پرسفری پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد چاروں صوبوں کے وزرائے صحت اور سیکرٹریز کا ہنگامی اجلاس ( بدھ ) کو طلب کر لیا گیا ۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کیلئے بیرون ممالک سفر سے قبل پولیو ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی شرط عائد ہونے کے بعد مسافروں کو سہولیات دینے اور پولیو کے مرض پر مزید موثر طریقے سے قابو پانے کیلئے اقدامات تجویز کئے جائینگے ۔
ڈبلیو ایچ او کی طرف سے سفری پابندی عائد کئے جانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن و کوار ڈی نیشن سائرہ افضل تارڑنے کہا کہ وفاقی حکومت گزشتہ چھ ماہ سے انٹر نیشنل فورمز اور ڈبلیو ایچ او میں اس کیس کا بھرپور طریقے سے دفاع کر رہی ہے ۔(جاری ہے)
پاکستان کو جن حالات کا سامنا ہے اس کا دنیا کے کسی دوسرے ملک سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا جن علاقوں میں پولیو کا وائرس ہے ان علاقوں سے سفر کرنے والوں کے لئے پابندیاں عائد کی جائیں لیکن ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ہمارا فیصلہ ممالک کی سطح پر ہوتا ہے ہم کسی ملک کے مخصوص حصے پر پابندی نہیں لگا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے پابندی کے بعد چاروں صوبوں کے وزرائے صحت اور سیکرٹریز صحت کا اجلاس ( بدھ) کو طلب کر لیا گیا ہے اور اس میں ضرور ی اقدامات کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پابندی تین ماہ کے لئے اور انشا اللہ تین ماہ بعد ہمارے اقدامات سے بہتری آئے گی اور ہم اس بارے میں ڈبلیو ایچ او سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ صوبائی حکومتیں ائیر پورٹس پر ہی کاؤنٹرز قائم کریں جہاں پر پولیو کی ویکسی نیشن اور مسافروں کو سرٹیفکیٹ دیا جائے جبکہ صوبائی حکومتیں اضلاع کی سطح پر بھی اقدامات کریں گی اور مسافر چاہیں تو یہاں بھی سے سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پاک فوج سے کوارڈی نیشن کی ہے جسکے بعد ہماری ٹیموں کو مشکل علاقوں تک بھی رسائی حاصل ہو سکے گی او رانشا اللہ بہتر نتائج آئیں گے۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.