اوباماکی روسی صدرکی ننگی چھاتی والی تصویرپر طنز،خوب مذاق اڑایا

پیر 5 مئی 2014 22:56

اوباماکی روسی صدرکی ننگی چھاتی والی تصویرپر طنز،خوب مذاق اڑایا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء)امریکی صدر براک اوباما نے روسی صدر ولادی میرپیوٹین کی ننگی چھاتی والی تصویر پر طنز کے نشتر برسائے اور اپنی حکومت کی پالیسیوں کا بھی مضحکہ اڑایا ،میڈیارپورٹس کے مطابق براک اوباما نے ایک تقریب میں میزبانوں کی روسی صدر ولادی میر پیوٹین کی ننگی چھاتی کے بارے میں گفتگو کا مزاحیہ انداز میں تذکرہ کیا اور حاضرین کو مسکرانے پر مجبور کردیا،انھوں نے حزب اختلاف کے اس دعوے کا بھی مضحکہ اڑایا کہ وہ امریکا کے بجائے بیرون ملک پیدا ہوئے تھے،امریکی صدر نے کہاکہ روڈی جولیانی کہتے ہیں پیوٹین ایک لیڈر ہیں مائیک حکابی اور سیان حینٹی ان کی ننگی چھاتی کے بارے میں گفتگو کرتے رہتے ہیں اور یہ خاص اہمیت کی حامل ہوتی ہے وہ روسی صدر کی ننگی چھاتے کے بارے میں گفتگو کررہے تھے۔