کافی کا استعمال اخلاقی طور پر بہتر بنانے میں مددگار ہوتا ہے، امریکی ماہرین

منگل 6 مئی 2014 13:00

کافی کا استعمال اخلاقی طور پر بہتر بنانے میں مددگار ہوتا ہے، امریکی ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء)کافی کے صحت پر رونما ہونے والے فوائد تو ایک طرف لیکن اس کا روزانہ استعمال ہمیں اخلاقی طور پر بہتر بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں اگرچہ سننے میں کچھ عجیب سا لگے گا لیکن ایسا کہنا ہے امریکی ایریزونا یونیورسٹی اور نارتھ کیورلینا یونیورسٹی کے ماہرین کا جنہوں نے ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ کافی میں شامل کیفین لوگوں کو غیر اخلاقی سرگرمیوں سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اکثر دفاترمیں کام کرنے والے افراد نیند کی کمی کا شکار ہو تے ہیں ان کے اندر غیر اخلاقی رویے جیسا کہ جھوٹ بولنے وغیرہ پر اکساتا ہے لیکن کافی ایسے میں انہیں توانائی فراہم کرتی ہے۔