آئندہ ماہ انسداد پولیو مہم میں امام کعبہ بھی شرکت کریں گے، وزیر مملکت برائے صحت

منگل 6 مئی 2014 20:51

آئندہ ماہ انسداد پولیو مہم میں امام کعبہ بھی شرکت کریں گے، وزیر مملکت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہےکہ اگلے ماہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں امام کعبہ بھی شرکت کریں گے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستانی شہریوں پر لازم کردیا ہے کہ وہ بیرون ملک سفر سے پہلے انسداد پولیو کی ویکسین لیں جب کہ سفر کے لئے ان پاس انسداد پولیو ویکسین پینے کا سرٹیفیکیٹ بھی ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ مہینے امام کعبہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور اس دورے کے دوران وہ انسداد پولیو مہم میں خصوصی طور پر حصہ لیں گے۔سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ پولیو کے پھیلاؤ میں مذہب کا عنصر رکاوٹ نہیں بلکہ متاثرہ علاقوں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث 5 سال سے کم عمر کے بچوں تک پولیو ٹیموں کی عدم رسائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پولیو کے خلاف بہتراقدامات کیے ہیں تاہم اب اس مقصد کے لیے علما کو بھی اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :