نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کی پارلیمانی سیکرٹری قانون عظمیٰ بخاری سے ملاقات، حالیہ حکومت نے ضلعی سطح پر محتسب تعینات کر کے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کا اہم اقدام کیا،عظمی بخاری ، نیشنل یوتھ اسمبلی کے صوبائی قائد مدثر شہباز ریحان نے عظمیٰ بخاری کو ”صوبائی قانونی امور “ کاپالیسی ڈرافٹ پیش کیا

منگل 6 مئی 2014 20:51

نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کی پارلیمانی سیکرٹری قانون عظمیٰ بخاری سے ..

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) پا کستان کی پہلی تسلیم شد ہ ما ڈل پا رلیمنٹ نیشنل یو تھ اسمبلی کے سا ت رکنی وفد نے صو با ئی قا ئد مد ثر شہبا ز ریحان کی قیا دت میں میں پا رلیما نی سیکر ٹر ی قا نو ن و پارلیمانی امو ر عظمیٰ بخا ری سے ملاقات کی ۔ اِس مو قع پر اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے عظمیٰ بخا ری کا کہنا تھا کہ حا لیہ حکومت نے ضلعی سطح پر محتسب تعینا ت کر کے عوام کو ان کی دہلیز پر انصا ف کی فراہمی کا اہم اقدام کیا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں نیشنل یو تھ اسمبلی کی علا متی قا نو ن ساز ی کو بھی پا رلیما نی سیکر ٹر ی قا نو ن و پارلیمانی امو ر عظمیٰ بخا ری نے سہر اہا اور دوران ِملاقا ت نیشنل یو تھ اسمبلی کے صو با ئی قا ئد مد ثر شہبا ز ریحا ن نے پا رلیما نی سیکر ٹر ی قا نو ن و پارلیمانی امو ر عظمیٰ بخا ری کو نیشنل یوتھ اسمبلی پنجا ب کی طر ف سے ”صو با ئی قا نو نی امو ر “ سے متعلق ایک پا لیسی ڈرافٹ پیش کیا ۔ وفد میں نیشنل یو تھ اسمبلی پنجا ب کے وزراء و ممبر ان وقا ص ملک ،زین العابدین رانجھا ،ملک مبشر کھو کھر ،سعد جلیل ،بختا ور خا ن اورسکند ر محمود بھی شر یک تھے۔

متعلقہ عنوان :