ڈیرہ اسماعیل خان ، فیکٹری کے زہریلے مواد کے باعث دس افراد کی ہلاکت پر چشمہ شوگر مل کو غیر معینہ مدت کیلئے سیل کر دیا گیا،تین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پولیس نے گرفتار فیکٹری ملازمین کو جیل بھجوا دیا

بدھ 7 مئی 2014 20:45

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں فیکٹری کے زہریلے مواد کے باعث دس افراد کی ہلاکت پر چشمہ شوگر مل کو غیر معینہ مدت کے لئے سیل کر دیا گیا ،تین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پولیس نے گرفتار فیکٹری ملازمین کو جیل بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دو مئی کو شوگر مل کے زہریلے مواد میں خواتین سمیت دس افراد کی ہلاکت کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فیکٹری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر کے جی ایم سمیت سات افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر ملزمان کو جیل بھجوا دیا گیا ہے جبکہ محکمہ صنعت کے احکامات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز رضااللہ گنڈاپور نے چشمہ شوگر مل کو غیر معینہ مدت کے لیے سیل کر دیا

متعلقہ عنوان :