سخت گیر باس ثابت ہو سکتے ہیں صحت کیلئے انتہائی خطرناک ، تحقیق

جمعرات 8 مئی 2014 17:44

سخت گیر باس ثابت ہو سکتے ہیں صحت کیلئے انتہائی خطرناک ، تحقیق

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء)آفس میں سخت گیر باس کے ماتحت کام کرنا نہ صرف ذہنی پریشانیوں کا باعث بن سکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ کی صحت کے لئے بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں امریکہ کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے تحت ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سخت گیر باس کے ساتھ کام کرنے والے لوگ شدید تناؤ کا شکار ہوتے ہیں جس سے ان کے جسم کو بیماریوں سے بچانے والا دفاعی نظام کمزور ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسی صورتحال میں کام کرنے والے لوگ امراضِ قلب اور ذیا بیطس سمیت کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔