اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینیوں پر ادویات کے تجربات کررہا ہے ۔ رپورٹ میں انکشاف

جمعرات 19 اپریل 2007 11:55

غزہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اپریل2007 ) اسرائیل اپنی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینی قیدیوں پر ادویات کے تجربات کررہا ہے - عرب خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی محکمہ اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں فلسطینی اسیروں پر نئی تیار کردہ ادویات کے تجربات کا انکشاف کیا گیا ہے- رپورٹ کے مطابق ان ادویات کے استعمال کی وجہ سے ایک ہزار فلسطینی اسیر متاثر ہوئے ہیں- جن میں سے ایک سو پچاس کی حالت تشویش ناک ہے- رپورٹ کے مطابق قیدیوں کو غیر معلوم طریقوں سے ادویات کھلائی جاتی ہیں- بیشتر تجربات بچوں پر کیے گئے ہیں- رپورٹ میں اسرائیلی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں اٹھانے والوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں- اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں ایک سو دس خواتین چار سو بچوں سمیت گیارہ ہزار فلسطینی شہری قید ہیں-

متعلقہ عنوان :