محکمہ صحت کا بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے پولیو ویکسی نیشن اینڈ سرٹیفکیشن کے مناسب انتظامات کرنے کا فیصلہ

جمعرات 8 مئی 2014 21:48

محکمہ صحت کا بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے پولیو ویکسی نیشن ..

مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب محکمہ صحت نے عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے پولیو ویکسینیشن اینڈ سرٹیفکیشن کے مناسب انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری ٹیچنگ و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے علاوہ محکمہ صحت کے ضلعی دفاتر میں بھی پولیو ویکسینیشن اینڈ سرٹیفکیشن سنٹرز قائم کئے جائیں ۔

انہوں نے یہ بات ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کے کمیٹی روم میں ای ڈی او ز صحت کی ماہانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز کے علاوہ تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ اور مختلف ہیلتھ پروگراموں کے ڈائریکٹرز نے شرکت ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر نے ای ڈی اوز ہیلتھ کو ہدایت کی کہ پولیو ویکسینیشن کے لئے تمام ہسپتالوں میں بنائے جانے والے خصوصی کاؤنٹر ز کے بارے عوامی آگاہی کیلئے ذرائع ابلاغ اور دیگر ذرائع سے زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جائے تا کہ عوام اس سہولت سے استفادہ کرسکیں۔

عالمی ادارہ صحت کی سفارشا ت کے مطابق بیرون ملک رہنے والے پاکستانی یا زیادہ عرصہ قیام کے بعد واپس جانے والے غیر ملکی شہریوں کو بھی انٹر نیشنل ٹریولنگ سے قبل پولیو کے خلاف ویکسنیشن کرانا ہو گی ۔ پولیو ویکسینیشن اینڈ سرٹیفکیشن کی پابندیاں ابتدائی طور پر چھ ماہ کیلئے لگائی گئی ہیں - تمام پاکستانیوں کو بلا امتیاز عمر پولیو کے قطرے پینا پڑیں گے ۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ کو حکومت کی طر ف سے پولیو ویکسنیشن کا سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :