پمز پولیو ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے علیحدہ سے ایک کاوٴنٹر کام کرنے لگ گیا

جمعہ 9 مئی 2014 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9مئی 2014ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (پمز) میں پولیو ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے علیحدہ سے ایک کاوٴنٹر کام کرنے لگ گیا ہے۔

(جاری ہے)

پمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ کارڈ ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے، جو بیرون ملک سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ یونیورسٹی ہسپتال میں جگہ کی کمی ہے اس لیے کہ کاوٴنٹر بچوں کے ہسپتال میں قائم کیا گیا جاوید اکرام نے بتایا کہ ہفتے کے پانچ دن صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک جبکہ جمعے کے روز صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے کے اوقات کار میں یہ سرٹیفکیٹ بلاقیمت جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :