جس معیشت کی بنیاد ہی شرح سود میں کمی بیشی پر ہو اس میں بہتری کیسے آسکتی ہے ،سراج الحق،حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں کشکول توڑنے کا وعدہ کیا تھا مگر آج پورے ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا،مغربی معاشرہ بظاہر خوبصورت و جاذب نظر آرہا ہے لیکن اندر سے دیمک کی طرح کھوکھلا اور تاریک ہے ،مغربی عوام اپنے نظام سے تنگ آچکے ہیں،مصر میں اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں، حکومت پاکستان مصر اور بنگلہ دیش میں ہونیوالے مظالم کیخلاف موثر کردار ادا کرے، خطبہ جمعہ سے خطاب
جمعہ 9 مئی 2014 21:28
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینئر وزیر خیبرپختونخوا سراج الحق نے کہا ہے کہ جس معیشت کی بنیاد ہی شرح سود میں کمی بیشی پر ہو اس میں بہتری کیسے آسکتی ہے،حکمران سودی معیشت کے خاتمے کیلئے تیار نہیں ۔ حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں کشکول توڑنے کا وعدہ کیا تھا مگر آج انہوں نے پورے ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ہے ۔
غیر ملکی این جی اوز اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کو فنڈز دیتے ہیں۔ مغربی معاشرہ بظاہر خوبصورت و جاذب نظر آرہا ہے لیکن اندر سے دیمک کی طرح کھوکھلا اور تاریک ہے ۔مغربی عوام اپنے نظام سے تنگ آچکے ہیں اور تیزی سے اسلام کی طرف راغب ہورہے ہیں۔اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی میں آسانیاں اور خوشیاں ہیں۔(جاری ہے)
بنگلہ دیش کے عوام کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے جب کہ مصر میں اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔
حکومت پاکستان مصر اور بنگلہ دیش میں ہونے والے مظالم کے خلاف موثر کردار ادا کریں۔وہ جامع مسجد سول سیکٹریٹ پشاور میں خطبہ جمعہ کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔سراج الحق نے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہماری صنعت تباہی کے کنارے پہنچ چکی ہے بے روزگاری و مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، قوم کا بچہ بچہ مقروض ہوچکاہے ۔ہم قرضے لے کر امریکی جنگ لڑ رہے ہیں اگر ہم ملک میں امن چاہتے ہیں تو امریکی جنگ کو خیر باد کہنا ہوگا ۔ جب تک امریکہ کا ایک بھی سپاہی اس خطے میں موجود رہے گا ، امن قائم نہیں ہو گا ۔ امریکہ کو یہاں ٹھہرنے کا مشورہ دینے کے بجائے اسے اس خطے کی جان چھوڑ کر فوری چلے جانے کا کہناچاہیے اور اس سے مزید تعاون ختم کردینا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہر مہینے ہر فرد 870 روپے کرپشن کے لیے ادا کرتے ہیں اور کرپشن کے پیسوں سے اشرافیہ عیاشیاں کرتے ہیں اگر پاکستان میں صرف کرپشن کاخاتمہ ہو جائے تو ہم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے محتاج نہیں رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ معاشرے میں بدی کرنا آسان اور نیکی کرنا مشکل ہو گیا ہے اس لیے اس نظام کو بدلنا اور اسلامی حکومت کا قیام ناگزیر ہوچکاہے ۔پوری قوم مشکلات سے نکلنے کے لیے ملک میں اسلامی خلافت کے قیام کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.