تیز مرچوں والا کھانا بلڈ پریشر کم کرسکتا ہے

ہفتہ 10 مئی 2014 12:28

تیز مرچوں والا کھانا بلڈ پریشر کم کرسکتا ہے

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء)تیز مرچو ں کے حامل کھانے صرف آنکھوں میں ہی پانی نہیں بھرتے بلکہ جسم کے اندرونی نظام کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

چین میں طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے تحقیق کے بعد انکشاف کیاہے کہ تیز مرچوں والے کھانے بلڈ پریشر کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مرچوں میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو خون کی نالیوں کومعتدل کر کے ان میں خون کی روانی بحال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ماہرین کی اس ٹیم کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے تیز مرچوں والے کھانے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔