سعودی عرب میں مرس وائرس سے مزید 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی

ہفتہ 10 مئی 2014 15:32

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مئی 2014ء) سعودی عرب میں مرس وائرس سے مزید 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ‘ وائرس سے متاثرہ 10 نئے مریضوں کو ہسپتال داخل کرایا گیا ۔ سعودی عرب میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈروم (مرس) وائرس کا شکار سات مزید مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دس مزید کیسز ہسپتال لائے گئے ہیں، مرس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مرس وائرس 2012ء میں سعودی عرب میں پہلی مرتبہ سامنے آیا تھا اور پھر یہ مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک میں پہنچا تھا۔رپورٹ کے مطابق اب تک مرس وائرس سے کل 8273 افراد متاثرہوئے ہیں اوراس وائرس سے مرنے والے افراد میں 9 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔ سارس کی طرح مرس وائرس سے بچاؤ کیلئے بھی ابھی تک کوئی ویکسین یا اینٹی وائرل علاج ممکن نہیں ہو سکاجس سے انسانی پھیپھڑوں کوبچایا جا سکے، اس وائرس سے اب تیزی سے گردے بھی متاثرہونے لگے ۔

متعلقہ عنوان :