احتجاج حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے ہے، جلد پاکستان آکر انقلابی تحریک کا آغاز کروں گا ،علامہ طاہر القادری ،عوام استحصالی طبقے کا خاتمہ کردینگے، میں عوام کی قوت لٹیروں کو دکھانا چاہتا ہوں ، ٹیلیفونک گفتگو

اتوار 11 مئی 2014 20:08

احتجاج حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے ہے، جلد پاکستان آکر انقلابی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ احتجاج حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے ہے، جلد پاکستان آکر انقلابی تحریک کا آغاز کروں گا ،عوام استحصالی طبقے کا خاتمہ کردینگے، میں عوام کی قوت لٹیروں کو دکھانا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادر نے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں نے احتجاج کا حق ادا کردیا، لاہور میں بھی انسانوں کا سمندر ہے، ملک کے 60 شہروں میں اجتماع ہورہے ہیں، آج کا دن فیصلہ کن ہے لوگ گھروں سے باہر نکلیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام استحصالی طبقے کا خاتمہ کردینگے، میں عوام کی قوت لٹیروں کو دکھانا چاہتا ہوں، آج کا احتجاج حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے ہے، عوام نے ثابت کردیا کہ وہ انقلاب کیلئے تیار ہیں۔طاہر القادری نے کہا کہ جلد پاکستان آکر انقلابی تحریک کا آغاز کروں گا، پرامن، جمہوری اور سیاسی انقلاب چاہتے ہیں، قائد اعظم کے پاکستان کو از سر نو تعمیر کرنا ہمارا مقصد ہے انہوں نے کہاکہ استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے ایک سال کا وقت دیاانتخابات سے پہلے بھی میرے یہی مطالبات تھے۔