60 سال کے بعدمرد ہوجاتے ہیں چڑچڑے پن کا شکار،نئی تحقیق

پیر 12 مئی 2014 12:38

60 سال کے بعدمرد ہوجاتے ہیں چڑچڑے پن کا شکار،نئی تحقیق

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء)زندگی کے 60سال گزارنے کے بعد مرد خوش رہنا چھوڑ دیتے ہیں اور چڑ چڑے ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کہنا ہے امریکہ کی اوریگان یونیورسٹی کے ماہرین کا جنہوں نے تحقیق کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ مرد 60سال کی عمر کے بعد بے پناہ مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں جن میں صحت اور دوستوں سے بچھڑنے کا صدمہ شامل ہے۔محققین کا کہنا ہے اس عمر کے مرد وں کو صرف یہ خیال رہتا ہے کہ وہ بہت کچھ کھو چکے ہیں لیکن انہیں یہ یاد نہیں رہتا کہ انہوں نے کھونے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ حاصل بھی کیا ہے۔