ٹچ اسکرین ڈیوائسز کا استعمال بچوں کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے

پیر 12 مئی 2014 13:42

ٹچ اسکرین ڈیوائسز کا استعمال بچوں کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) آج کے تیز رفتار زمانے میں بدلتے وقت کے ساتھ بچوں کی مصروفیات اور مشاغل میں بھی نت نئی ایجادات کا عمل دخل بڑھتا جا رہا ہے لیکن اس کے بچوں کی صحت پر کئی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق ٹچ اسکرین ڈیوائسز کا استعمال بچوں میں لکھنے اور بولنے کی صلاحیتوں کو شدید متاثر کر سکتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کم سن بچوں میں ٹچ اسکرین کا استعمال ہاتھوں کے پٹھوں کی کمزوری کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بچوں کو ضرور سکھائیں لیکن یہ بات ہرگز نہ بھولیں کہ کسی بھی چیز کا حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :