سعودیہ میں بڑھتامرس وائرس،اونٹ مالکان کومنہ ڈھانپنےکی ہدایت

پیر 12 مئی 2014 15:11

سعودیہ میں بڑھتامرس وائرس،اونٹ مالکان کومنہ ڈھانپنےکی ہدایت

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) سعودی حکام نے مرس وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام اونٹ رکھنے والوں کو منہ ڈھانپنے کی ہدایت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت صحت کے مطابق مرس کا مرض اونٹوں کے ذریعے پھیلتا ہے، جو سب سے پہلے اونٹ کے نزدیک رہنے والے شخص کو متاثر کرتا ہے اور اس کی سانس کے ذریعے دوسرے لوگوں میں منتقل ہوجاتا ہے۔

اس مرض سے تقریباً پانچ سو افراد متاثرہوچکے ہیں، جب کہ مرس وائرس ایک سو چھبیس لوگوں کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر اونٹ بان اپنا منہ ڈھانپ کررکھیں تاکہ وباء کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ سم