کراچی: پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، تعداد 60 ہو گئی

پیر 12 مئی 2014 17:35

کراچی: پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، تعداد 60 ہو گئی

کراچی: (دنیا نیوز) پولیو وائرس کی وجہ سے پاکستان کو عالمی پابندیوں کا سامنا ہے اس کے باوجود کراچی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ 18 ماہ کی حفصہ پولیو سے متاثر ہو کر زندگی بھر کے لیے معذور ہو گی۔ وزیراعظم پولیو سیل کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچی گڈاپ ٹاؤن کے سلطان آباد سیکٹر 3 منگھو پیر کی رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے دوران حفصہ کے والدین نے اپنی بیٹی کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا تھا۔

جس کے بعد حفصہ پولیو وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔ کراچی میں یہ رواں سال کا پانچواں پولیو کیس ہے۔ جب کہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد ساٹھ ہو چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ والدین کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں اس لیے اگر بچوں کو پاکستان کو پولیو فری ممالک میں شامل ہونا ہے تو ہر حال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :