عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کاڈاکٹر شکیل آفریدی کی جعلی مہم میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے بیان مسترد کردیا ، ڈبلیو ایچ او کو پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان کی جانب سے 8مئی کو جاری کئے گئے بیان پر شدید تشویش ہے ،امید ہے پاکستان غلط بیان مکمل طورپر واپس لے لے گا ، عالمی ادارہ صحت کا بیان
پیر 12 مئی 2014 19:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جعلی مہم میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے پاکستان غلط بیان مکمل طورپر واپس لے لے گا ۔
(جاری ہے)
پیر کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈبلیو ایچ او کو پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان کی جانب سے 8مئی کو جاری کئے گئے اس بیان پر شدید تشویش ہے جس میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کے اقدام میں غلط طورپر اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو بھی شامل بتایا گیا ہے بیان میں کہا گیاکہ عالمی ادارہ صحت اپنے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتاہے کہ صحت سے متعلق تمام پروگرام صرف صحت کے فروغ اور شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہی استعمال کئے جانے چاہئیں ۔
بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ نے وزارت خارجہ کی ترجمان کے غلط بیان پراعتراض کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے ساتھ معاملہ اٹھایا تھا جس پر یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ وزارت خارجہ کی ترجمان کا بیان درست نہیں ہے اور یہ غلطی سے جاری ہوا ہے عالمی ادارہ صحت کے بیان میں کہا گیا کہ ہم حکومت پاکستان کی اس وضاحت کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ یہ غلط بیان مکمل طورپر واپس لیا جائیگامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.