محکمہ صحت ماں بچہ کی صحت کے حوالے سے میلنیم ڈویلپمنٹ گولز2015 کا حصول یقینی بنائیگا‘ خواجہ سلمان رفیق،پنجاب میں 12 سے 17 مئی تک ماں بچہ کی صحت کا ہفتہ منایا جائے گا‘ مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب کا جناح ہسپتال کادورہ
پیر 12 مئی 2014 22:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ محکمہ صحت ماں اور بچہ کی صحت کو بہتر بنانے اور زچہ وبچہ کی شرح اموات کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے میلنیم ڈویلپمنٹ گولز 2015 کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہا ہے اور ہیلتھ انڈیکیٹرز کو بہتر بنایا جارہا ہے۔انہوں نے یہ بات گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں مدر اینڈ چائلڈہیلتھ ویک کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر تنویر،لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے ڈائریکٹر جاوید عمر،یونیسف کے نمائندے ڈاکٹر طاہر منظور، ایم ایس ڈاکٹر شفقت اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے ماں بچہ کی صحت کے ہفتہ کے افتتاح کے بعد مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا، یہ ہفتہ صوبہ کے34 اضلاع میں17 مئی تک جاری رہے گا جس کے دوران تقریبا 50 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز،لیڈ ی ہیلتھ سپروائزر ودیگر عملہ گھر گھر جا کر صحت کا پیغام پہنچائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.