سرخ انگوروں کا جوس کولیسٹرول گھٹانے کیلئے مفید

منگل 13 مئی 2014 13:57

سرخ انگوروں کا جوس کولیسٹرول گھٹانے کیلئے مفید

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء)سرخ انگوروں کے جوس کا باقاعدہ استعمال کولیسٹرول کم کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسپین میں ہائی کولیسٹرول کے مریضوں پر کی جانے والے ایک تجرباتی تحقیق کے بعد ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک گلاس سرخ انگوروں کا جوس پینے سے نہ صر ف کولیسٹرول Maintain رہتا ہے بلکہ ان مرکبات کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے جو دل کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ انگوروں میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو نہ صرف غذائیت بخشتے ہیں بلکہ بیماریوں سے لڑنے کی بھر پور صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔