پشاور کلیر، لاہور اور کراچی کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

منگل 13 مئی 2014 14:21

پشاور کلیر، لاہور اور کراچی کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) پشاور کے پانی میں کسی قسم کا پولیو موجود نہیں جبکہ لاہور اور کراچی کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پولیو کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے کے اہلکار نے بتایا ہے کہ 12اپریل کو پشاور اور لاہور اور کراچی میں پانی کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں جو لیبارٹری بھجوا دیئے گئے تھے گزشتہ دنوں کی رپورٹ میں جاری کیا گیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں پانچ مقامات سے پانی کے نمونے حاصل کئے جانے کے باوجود کسی قسم کے پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

جبکہ لاہور اور کراچی میں دو اور تین مقامات پر پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے یاد رہے کہ دنیا بھر میں پشاور کو پولیو وائرس کا گڑھ قرار دیا گیا تھا تاہم حکومت نے باقاعدہ مہم چلانے سے اس مرض پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔