پشاور سے پولیو وائرس کامکمل خاتمہ ہوگیا ہے،شہرام خان ترکئی،وفاقی حکومت پولیو پر سیاست کرنے کی بجائے قبائلی علاقوں سے اس کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائیں،میڈیا سے گفتگو

منگل 13 مئی 2014 19:02

پشاور سے پولیو وائرس کامکمل خاتمہ ہوگیا ہے،شہرام خان ترکئی،وفاقی حکومت ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور میں پولیو وائرس اب نہیں رہا ، وفاقی حکومت پولیو پر سیاست کرنے کی بجائے قبائلی علاقوں سے اس کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائیں-خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے سول آفیسرز میس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارلحکومت پشاور میں پولیو وائرس کا اب کوئی وجود نہیں رہا،اس سے قبل جو کیسز سامنے آئے اس میں بڑی وجہ قبائلی علاقوں سے متاثرین کی آمد رہی ہے جن کے ساتھ پولیو وائرس اس شہر اور صوبے میں پھیلا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق لاہور اور کراچی میں پولیو وائرس موجود ہے اور اسکے ساتھ ساتھ قبائلی علاقوں میں بھی اسکا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے ۔ صوبائی وزیر صحت نے وفاقی حکومت کو پولیو پر سیاست کرنے سے خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لاہور سمیت قبائلی علاقوں میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے وفاق اپنی حکمت عملی واضح کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور ائیر پورٹ سمیت صوبے بھر میں 179 ٹرانزٹ پوائنٹ بنا دئے گئے ہیں جہاں عوام کو پولیو ویکسین اور سرٹیفیکیٹس کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :