کراچی اور لاہور سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ، محکمہ صحت نے لاہور کی 73 یونین کونسلوں کو ہائی رسک قرار دیدیا،دو خصوصی مہم چلائی جائیں گی ۔ اپ ڈیٹ

منگل 13 مئی 2014 19:46

لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) کراچی اور لاہور سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، لاہور میں آؤٹ فال روڈ کے نالے سے لئے جانے والے نمونوں میں دو قسم کی جینو ٹائپ سامنے آ گئیں ، محکمہ صحت نے لاہور کی 73 یونین کونسلوں کو ہائی رسک قرار دے دیا۔قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی کے گڈاپ ٹاؤن، مچھر کالونی، خمیسو گوٹھ اور راشد منہاس روڈ گلشن اقبال سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

لاہور کے آؤٹ فال پمپ روڈ سے حاصل کیے گئے نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ لاہور میں آؤٹ فال روڈ کے نالے سے لئے جانے والے نمونوں میں دو قسم کی جینو ٹائپ سامنے آ گئیں ۔ محکمہ صحت نے نالے سے جو نمونے لئے تھے ان میں دو قسم کی جینو ٹائپ پائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک جنیو ٹائپ شمالی وزیرستان اور دوسری اکتوبر 2013 میں لاہور کے پولیو کیس سے ملتی ہے جس کے بعد محکمہ صحت نے لاہور کی 73 یونین کونسلوں کو ہائی رسک قرار دے دیا ہے۔

محکمہ صحت نے لاہور کی 23 یونین کونسلوں میں شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کی سڑیٹیجی تبدیل کر دی ۔ اب پولیو کی خصوصی مہم 73 یونین کونسلوں میں 19 سے 21 مئی تک منائی جائے گی جبکہ دوسری مہم 2 جون سے 4 جون تک ہوگی ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پشاور کے سیوریج نمونوں اور اسلام آباد میں وائرس نہیں پایا گیا۔

متعلقہ عنوان :