پاکستان بین الصوبائی صحت ریگولیشن کا دستخط کنندہ ہونے کی حیثیت سے ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیتا ہے ،وزارت قومی صحت ، عالمی ادارہ صحت ، صوبائی حکومتیں سفارشات کی روشنی میں ضروری اقدامات کر رہی ہیں ،وزارت صحت کا تعاون حاصل ہے ،مشترکہ بیان

منگل 13 مئی 2014 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بین الصوبائی صحت ریگولیشن کا دستخط کنندہ ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور ان ریگولیشن پر عمل کرنے کے حوالے سے تمام تر ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے ، وزارت قومی صحت نے اس سلسلے میں پہلے ہی بیشتر اقدامات کیے ہیں تاکہ آئی ایچ آر ایمرجنسی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کو یقینی بنایا جا سکے اور پاکستان سے وائرس کو بیرون ملک منتقلی کو روکا جا سکے منگل کو جاری بیان میں کہا گیاکہ صوبائی حکومتیں سفارشات کی روشنی میں ضروری اقدامات کر رہی ہیں اس سلسلے میں انہیں وزارت صحت کا تعاون حاصل ہے۔

سفارشات پر عمل درآمد تیزی سے شروع ہو چکا ہے اور صحت کے مراکز پورے پاکستان میں مسافروں کو پولیو کی خوراک اور سرٹیفکیٹ جار کر رہے ہیں ملک کے وہ اضلاع جہاں ابھی تک عمل درآمد شروع نہیں ہو سکا وہاں دو ہفتے کے اندر تمام تر اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس سلسلے میں مل کر کام کر رہیں اور اسے عالمی ادارہ صحت یونیسف اور دیگر اداروں کا تعاون حاصل ہے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے وسائل جن میں ویکسینز سرٹیفکیٹس اور افراد ی قوت کے حصول کے لئے بھر پور کوششیں جاری ہیں ویکسین سرٹیفکیٹ کا نمونہ وفاقی حکومت کی طرف سے صوبائی حکومتوں کو جاری کر دیا گیا اور اگر کسی وجہ سے کسی بھی ضلع میں پرنٹ شدہ کارڈ نہ بھیج سکے تو یاپرنٹنگ کا عمل مکمل نہ ہو سکا تو سادہ کاغذ پر مجاز افسر کے دستخط اور مہر سے سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیاکہ یکم جون 2014ء سے پاکستان سے سفر کرنے والے تمام مسافروں کو لازمی ہوگا کہ وہ ویکساسرٹیفکیٹ حاصل کریں۔عالمی ادارہ صحت اور دیگر ادارے حکومت پاکستان کو اور صوبائی حکومتوں کو تکنیکی معاونت فراہم کرتے رہیں گے تاکہ آئی ایچ آر ایمرجنسی کمیٹی کی سفارشات و عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :