چاکلیٹ کھاتے وقت درد کا احساس کم ہوجاتا ہے

بدھ 14 مئی 2014 12:10

چاکلیٹ کھاتے وقت درد کا احساس کم ہوجاتا ہے

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء)امریکی ماہرین نے ایک مطالعے میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ چاکلیٹ کھاتے وقت آپ اپنے درد اور تکلیف کو یکسر فراموش کر دیتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر آپ کسی بھی عضو کے درد میں مبتلا ہوں اور آپ چاکلیٹ کھانے لگیں تو درد کا احساس نہیں رہتا۔ماہرین کے مطابق کھانا پینا ایک قدرتی درد کش گولی کی طرح آپ کے درد کو دور بھگا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس مطالعے کے تجرباتی عمل میں ماہرین نے جانوروں پر اس کا تجزیہ کیا جسکے تحت جانوروں کو پنجرے میں چاکلیٹس اور پانی وغیرہ دیا گیااور ان کے پنجرے کی سطح کو حدت پہنچا کر گرم کر دیا گیا۔اس تجربے کے یہ نتائج سامنے آئے کہ جن جانوروں کو چاکلیٹس وغیرہ نہیں دی گئیں انہوں نے حدت محسوس کرتے ہوئے فوراً ردِعمل کا اظہار کیا اس کے برعکس چاکلیٹس کھاتے ہوئے چوہوں کو بہت دیر سے اس درد کا احساس ہوا۔