محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں،رحمت صالح بلوچ
بدھ 14 مئی 2014 20:49
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2014ء)محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کلینیکل لیبارٹریز کے زیراہتمام میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں کراچی کے ناومر ڈاکٹر شاہد پرویز نے کینسر جیسے موذی مرض کے بارے میں جبکہ ڈاکٹر داؤد غلزئی اور ڈاکٹر نصیب اللہ زرکون نے ہیپاٹائٹس کے بارے میں آگاہی دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ ماضی میں صحت کے شعبے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی صحت کے شعبے کو فعال کرنا موجودہ حکومت کا اولین مشن ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو صحت کے حوالے سے اچھے نتائج دیں ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹری پیشہ ایک مقدس پیشہ ہے ، ڈاکٹر حضرات دکھی انسانیت کی خاطر اپنے فرائض ایمانداری اور لگن سے ادا کریں اور قوم کے مسیحا بن کر غریب عوام اور صحت مند معاشرہ کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.