پولیو مہم ،فاٹا اور بندوبستی علاقوں کی سرحد پر فوج تعینات کرنے کی ہدایت

جمعرات 15 مئی 2014 13:44

پولیو مہم ،فاٹا اور بندوبستی علاقوں کی سرحد پر فوج تعینات کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مئی 2014ء) وزیراعظم نواز شریف پولیو مہم کیلیے فاٹا اور بندوبستی علاقوں کی سرحد پر فوج تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم ہاوٴس سے جاری اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا مقصد فاٹا سے بندوبستی علاقوں کو آنے والے افراد کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانا ہے۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو قطرے پینے والوں کو ہی بندوبستی علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، وزیراعظم نے فاٹا میں دوا پلانے والے کارکنوں کی رسائی کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ اس موذی بیماری کے خاتمے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

پولیو کامعاملہ آ ج کابینہ اجلاس میں بھی زیر غور آئے گا۔ جبکہ وزیراعظم نے پولیو پر ٹاسک فورس کا اجلاس فوری طور پر بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :