بھارتی شہر ممبئی کے ہسپتال میں ایڈز کا مریض قاتل بن گیا، تلخ کلامی پر دوسرے مریض کو راڈ مار کر قتل کردیا

جمعرات 15 مئی 2014 15:08

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مئی 2014ء) بھارتی شہر ممبئی کے ہسپتال میں ایڈز کا مریض قاتل بن گیا، تلخ کلامی پر دوسرے مریض کو راڈ مار کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بمبئی ہسپتال میں بیالیس سالہ ایڈز کا مریض زیر علاج تھا جس نے اچانک آہنی راڈ اٹھائی اور65 سالہ مریض پر حملہ کردیاجس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور زیادہ خون بہنے کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلا گیا۔پولیس کے مطابق حملے کی وجہ کا پتا نہیں چل سکا ہے، تاہم ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی -

متعلقہ عنوان :