پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے، وزیراعظم
جمعرات 15 مئی 2014 17:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مئی 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے جنگی بنادوں پر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو جلد پولیو فری بنایا جائے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کی جانب سے پولیو کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے وزارت صحت کے حکام کو پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے جنگی بنادوں پر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو جلد پولیو فری بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پولیو کے خلاف بھرپور میڈیا مہم اور آگاہی تحریک چلائی جائے جب کہ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے تمام اقدامات کی خود نگرانی کروں گا۔(جاری ہے)
وزیراعظم
نواز شریف نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ورکرز کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے کام کرنے والے رضا کاروں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرے گی۔اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے فاٹا سے بندوبستی کے علاقے میں آنے والوں کے لئے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دے کر نقل مکانی کرنے والے افراد کو ویکسین پلانے کے لئے قبائلی اور بندوبستی علاقوں کی حدود پر فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.