وفاقی کابینہ کااجلاس ، وزیراعظم کی پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے جنگی بنادوں پر کام کرنے کی ہدایت،ملک کو جلد پولیو فری بنایا جائے ،پولیو کے خلاف بھرپور میڈیا مہم اور آگاہی تحریک چلائی جائے ، حکومت کی جانب سے کئے جانے والے تمام اقدامات کی خود نگرانی کروں گا ،حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے کام کرنے والے رضا کاروں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کریگی ،ڈالر اوپر جائے گا نہ ہی مہنگائی کو پر لگنے دیں گے ، اجلاس سے خطاب ۔ تفصیلی خبر

جمعرات 15 مئی 2014 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے جنگی بنادوں پر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو جلد پولیو فری بنایا جائے ،پولیو کے خلاف بھرپور میڈیا مہم اور آگاہی تحریک چلائی جائے ، حکومت کی جانب سے کئے جانے والے تمام اقدامات کی خود نگرانی کروں گا ،حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے کام کرنے والے رضا کاروں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کریگی ،ڈالر اوپر جائے گا نہ ہی مہنگائی کو پر لگنے دیں گے ۔

جمعرا ت کو یہاں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کی جانب سے پولیو کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے وزارت صحت کے حکام کو پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے جنگی بنادوں پر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو جلد پولیو فری بنایا جائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ پولیو کے خلاف بھرپور میڈیا مہم اور آگاہی تحریک چلائی جائے جب کہ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے تمام اقدامات کی خود نگرانی کروں گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ورکرز کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے کام کرنے والے رضا کاروں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرے گی۔وفاقی کابینہ کو پولیو کے پھیلاو اور خاتمہ میں درپیش مسائل پر بریفنگ کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے۔

آرمی چیف سے بھی کہا ہے کہ وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پولیو ٹیموں کے سیکیورٹی فراہم کریں،وفاق اور صوبائی حکومتیں بھی پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں۔وزیر اعظم نے کہاکہ پولیو ویکسین کے بارے میں غلط اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں، آگہی بیدار کرنے اور پروپیگنڈے کو کاؤنٹر کرنے کے لئے تمام وسائل برائے کار لائے جائیں،پولیو ویکسین ہر حال میں فراہم کریں گے۔

اجلاس میں اسحاق ڈار نے ملکی معاشی صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مفصل بریفنگ بھی دی،معاشی اعشاریوں میں دن بدن بہتری پر وزیر اعظم کی اسحاق ڈار کی ستائش کی اور کہا کہ حکومت کے مثبت معاشی اقدامات کی وجہ سے اب عالمی برادری اور ادارے پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں وزیر اعظم نے کہاکہ عوام نے عام انتخابات میں ہم پر اعتماد کا کیا ہے ملک کو بہتری کی طرف لے کرجائینگے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے ملک میں امن وامان ، طالبان سے مذاکرات سمیت کراچی کی صورتحال سے آگا ہ کیا وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ ملک میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی جس پر وفاقی وزیر اعظم نے بجلی کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ابھی بہت کچھ کر نا باقی ہے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کو ئی تاریخ نہیں دے سکتے ہیں تاہم لوڈشیڈنگ ، دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکار ا حاصل کر کے رہیں گے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے خواجہ سعد رفیق کی کار کر دگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ریلوے کی سو فیصد بہتری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے قومی اداروں کو بحال کر کے ہی پاکستان کو خوشحال بنائینگے وزیراعظم نے کہا کہ اقصادی بہتری کے باعث عالمی برداری اور عالمی مالیاتی ادارے دلچسپی اور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔