آسٹریلیا کے شہر میلبورن کو 2016 تک دنیا کا پہلا ’ سگریٹ فری‘ شہر بنا دیا جائے گا

جمعرات 15 مئی 2014 19:52

آسٹریلیا کے شہر میلبورن کو 2016 تک دنیا کا پہلا ’ سگریٹ فری‘ شہر بنا ..

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء) آسٹریلیا کے شہر میلبورن کو 2016 تک دنیا کا پہلا ’ سگریٹ فری‘ شہر بنا دیا جائے گا۔میلبورن شہر کے کونسلر رچرڈ فوسٹر نے کہا کہ اس طرح ہم دنیا بھر کے لوگوں اور سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جن کی خواہش ہوگی کہ وہ کسی سگریٹ فری شہر میں جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کے تحت کسی سڑک ، گلی ، ریسٹورنٹ اور دیگر عمارتوں میں کام کرنے والوں کو سگریٹ سلگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔فوسٹر کے مطابق سگریٹ نوشی کیلئے انتظامیہ خصوصی شیلٹر بنائے گی جہاں شہریوں کو سگریٹ پینے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :