جیکب آباد ، گاوٴں سردار احمد شر میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آ گیا

جمعہ 16 مئی 2014 19:47

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی۔2014ء) ضلع جیکب آباد کے گاوٴں سردار احمد شر میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو ایک پانچ سالہ لڑکے میں پولیو کے مرض کی تشخیص کی گئی ایک مقامی شخص لیاقت علی شر نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا پانچ سالہ بیٹا جنید علی پیدائش کے بعد پہلے چند سالوں تک نارمل چلتا تھا تاہم بعد میں اس کی دائیں ٹانگ نے کام کرنا چھوڑ دیا انہوں نے بتایا کہ وہ اکثر چلتے چلتے گر جاتا تھا۔

(جاری ہے)

لیاقت علی نے بتایا کہ چند دنوں پہلے وہ اپنے بیٹے کو جیکب آباد میں ڈاکٹر عبدالرشید میمن کے پاس لے گئے، جنہوں نے لڑکے میں پولیو وائرس تشخیص کیا اور لڑکے کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے فوری طور پر علاج کا مشورہ دیا۔متاثرے بچے کے والدین نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی حالت کے بارے میں یونین کونسل کے پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹو کو آگاہ کیا تھا تاہم پولیو ٹیم گاوٴں نہیں پہنچی تھی۔

متعلقہ عنوان :