کراچی :مضر صحت کھانا کھانے والے 60 افراد اسپتال میں زیر علاج

ہفتہ 17 مئی 2014 12:09

کراچی :مضر صحت کھانا کھانے والے 60 افراد اسپتال میں زیر علاج

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 50 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورنگی میں کوسٹ گارڈ کے قریب شادی کی تقریب میں کھاناکھانے سے مرد ،خواتین اور بچوں سمیت پچاس سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی جنہیں قریبی اسپتال اوربعد میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا،متعد د متاثرہ افراد کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ متا ثرہ افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے رات شادی کی تقریب میں کھانا کھایا تھا جس کے بعد ان کی حالت غیر ہو ئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :