پولیو ویکسین کے 10 لاکھ کارڈز جاری ، تمام ایئرپورٹ پر دستیاب ہیں، وزیر صحت

ہفتہ 17 مئی 2014 13:43

پولیو ویکسین کے 10 لاکھ کارڈز جاری ، تمام ایئرپورٹ پر دستیاب ہیں، وزیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) صحت کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ 10 لاکھ پولیو ویکسین کارڈ جاری کردیئے گئے جو ملک کے تمام ایئر پورٹس پر دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کی سفری پابندیوں پر سینیٹ میں بحث کے دوران سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پولیو کیسز کی بڑی وجہ انسداد پولیو خوراک کا بروقت نہ پہنچنا ہے، وزیرستان میں 2012ء کے بعد بچوں کو قطرے نہیں پلائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے 10 لاکھ پولیو کارڈز جاری کردیئے ہیں جو ملک بھر کے ایئر پورٹس پر دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :