پنجاب میں ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، ایک ماہ میں متافرہ افراد کی تعداد سا ت ہوگئی

ہفتہ 17 مئی 2014 16:13

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) پنجاب میں ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا،رواں برس متاثرہ افراد کی تعداد سات ہو چکی ہے تاہم مرض پر قابو پانے کے لیے صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کو چارکروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے نجی ہسپتال میں رحمان پورہ کی رہائشی چودہ سالہ رابعہ میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد رواں برس صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد سات ہوگئی ، ایک سو پندرہ مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

لوگوں نے بتایا کہ حکومت ڈینگی پر قابو پانے کے لیے اسپرے کروائے۔پنجاب کے دیگر اضلاع میں فوگنگ مشینوں اور سپرے کی عدم موجودگی پر محکمہ صحت کوملنے والی چارکروڑگرانٹ سے اب تک 68فوگنگ مشینز اور ایک سو دو سپرے خرید کر دیگر اضلاع کو مہیا کیے جائیں گے۔طبی ماہرین نے بتایا کہ پنجاب میں جولائی کے مہینے میں ڈینگی شدت اختیار کر سکتا ہے۔ڈینگی کی علامات میں ایک سوتین ڈگری بخار،سر درد اور متلی شامل ہے،2011ء میں تین سو کے لگ بھگ جانوں کے ضیاع کے بعد حکومتی اقدامات کے باعث مرض پر قابو پایا گیا،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مزید چند سالوں تک ڈینگی کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :