حکومتی دعوووں کے باوجودبدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ، جماعت اسلامی سندھ

موسم گرمامیں شدیدگرمی اور بجلی کے بحران نے حکومت سے وابستہ عوام کی امیدیں مایوسی میں بدل رہی ہیں،مجاہد چنا

ہفتہ 17 مئی 2014 17:22

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) حکومتی دعوووں کے باوجودبدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ، جماعت اسلامی سندھ
موسم گرمامیں شدیدگرمی اور بجلی کے بحران نے حکومت سے وابستہ عوام کی امیدیں مایوسی میں بدل رہی ہیں،مجاہد چنا
کراچی(این این آئی)جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے حکومتی دعوووں کے باوجودکراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں روزانہ بارہ سے اٹھار گھنٹوں کی غیر اعلانی بدترین لوڈشیڈنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی اس طرح کی صورتحال نے کاروبار تباہ ،معیشت کا پھیہ جام اورعوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے 11 مئی کو ہونے والے انتخابات کے موقع پر قوم کو سبز باغ دکھا کر یہ وعدہ کیا تھا کہ ودیگر مسائل کے ساتھ ملک میں 6ماہ کے اندر بجلی کے بحران پر قابو پالیں گے،حکومت کو اب ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ گذرگیا ہے مگرعوام آج بھی بجلی بجلی کر رہے ہیں،موسم گرمامیں شدیدگرمی اور بجلی کے بحران نے حکومت سے وابستہ عوام کی امیدیں مایوسی میں بدل رہی ہیں،باقی ماندہ کسربدامنی،مہنگائی،بیروزگاری،بھتہ خوری اور لاقانونیت نے نکال دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہ لیگی رہنما انتخابات میں کئے گئے وعدوں پر عمل کرکے قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائیں۔