جامعہ اسلامیہ کلفٹن کراچی میں ختم بخاری کی سالانہ تقریب (آج) ہوگی

ہفتہ 17 مئی 2014 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) جامعہ اسلامیہ کلفٹن کراچی میں ختم بخاری کی سالانہ تقریب آج (اتوار 18مئی ) صبح 9بجے ہوگی، اس عظیم الشان تقریب میں مولانا عبدالصمد ہالیجوی، مولانا خواجہ خلیل احمد، شیخ الحدیث مولانا محمد صدیق، مولانا انوار الحق حقانی، مولانا فضل الرحیم اشرفی، مولانا مفتی محمد محی الدین، مولانا محمد یعقوب سومرانی، مفتی حبیب اللہ شیخ، ڈاکٹر محمد سعد صدیقی ،مفتی ابوہریرہ محی الدین ودیگر خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں مفتی کورس، عالم کورس مکمل کرنے اور حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے طلباء کرام کو اسناد دی جائیں گی اور دستار بندی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :