برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران ڈینگی کا خدشہ بڑھ گیا

ہفتہ 17 مئی 2014 18:22

برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران ڈینگی کا خدشہ بڑھ گیا

برازیلیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران ڈینگی ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ، سائنسدانوں نے ڈینگی کی پیشگی اطلاع دینے کا نظام تیار کر لیا۔ شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران برازیل کے تین شہروں ناتال ، فورتالزہ اور ریسیفی میں ڈینگی کے پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

بارہ جون سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے تقریباً دس لاکھ افراد برازیل کے بارہ شہروں میں پہنچیں گے ۔

سائنسدانوں نے 1981 ء سے لے کر 2013 تک کی بارشوں ، درجہ حرارت ، آبادی اور علاقے کی اونچائی کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ تجزیہ پیش کیا ہے ۔ سائنسدانوں نے عالمی کپ کے دوران ڈینگی کی پیشگی اطلاع کے لیے ایک نظام تیار کیا ہے۔برازیل میں 2000 سے لے کر 2013 تک ستّر لاکھ ڈینگی کیسز سامنے آئے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :