سائنسدانوں نے ڈینگی کی پیشگی اطلاع دینے والا آلہ تیارکرلیا، سائنسدانوں نے 1981 سے لے کر 2013 تک مختلف تجربات کے بعد یہ تجزیہ پیش کیا

اتوار 18 مئی 2014 12:50

سائنسدانوں نے ڈینگی کی پیشگی اطلاع دینے والا آلہ تیارکرلیا، سائنسدانوں ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) سائنسدانوں نے ایک نظام تیار کیا ہے جس کے ذریعے برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران ڈینگی کے حوالے سے حکام کو پیشگی اطلاع دی جا سکے گی،سائنس جرنل دی لینسٹ انفیکشیئس ڈیزیزز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ سائنسدانوں نے 1981 سے لے کر 2013 تک کے بارشوں، درجہ حرارت، آبادی اور علاقے کی اونچائی کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ تجزیہ پیش کیا ،رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران برازیل میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے،رپورٹ کے مطابق برازیل کے تین شہروں ناتال، فورتالزہ اور ریسیفی میں ڈینگی کے پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہے،برازیل میں 2000 سے لے کر 2013 تک ستّر لاکھ ڈینگی کیسز سامنے آئے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں،سائنسدانوں کے مطابق بریزیل کے شہر برازیلیا، کویابا، کوریتیبا، پورتو الیگرے اور ساوٴ پولو میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ کم ہے،تاہم سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ریو ڈی جنیرو میں ڈینگی کا اتنا خطرہ نہیں ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ جن شہروں میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے وہاں پر خدشہ ہے کہ میچ دیکھنے والے لوگ جب واپس جائیں گے تو اس وقت ان کو ڈینگی ہو گیا ہو گا،واضح رہے کہ بارہ جون سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے تقریباً دس لاکھ افراد برازیل کے بارہ شہروں میں پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :