لاہور،ضلعی انتظامیہ نے حساس یونین کونسلز میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ،تین روزہ پولیو مہم میں تقریباً6لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے

پیر 19 مئی 2014 19:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2014ء) پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے راوی، داتا گنج بخش اور سمن آباد ٹا ؤن کی تمام یونین کونسلز اور اقبال ٹاؤن کی7اور گلبرگ کی9حساس یونین کونسلز میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ۔تین روزہ پولیو مہم میں تقریباً6لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

گلبرگ کی یونین کونسل نمبرز31,32,75,76,95,96,97,98,99میں پولیو ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔گلبرگ ٹاؤن میں570پولیو کی ٹیمیں قطرے پلانے کے عمل میں حصّہ لے رہی ہیں جو 70ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی جبکہ یو سی ایم اوربرائے یونین کو نسل نمبر32کو پولیو مہم میں عدم تعاون اور حکم عدولی کر نے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دا تا گنج بخش ٹا ؤن میں آج پو لیو مہم شروع کر نے سے قبل سٹاف کو بھر پور ٹریننگ دی گئی۔340ٹیموں کے680افراد 3روزہ مہم میں 1,20,237پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔راوی ٹاؤن کی19یونین کو نسلز میں448 ٹیمیں1,72,305 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں۔سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے آج پو لیو مہم کا آغاز کر نے سے قبل آفس میں ایک میٹنگ کی اور سٹاف کو ٹریننگ کر وائی۔

مہم میں 959ملازمین حصہ لے رہے ہیں جو سمن آباد ٹا ؤن کے1,35,334 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئیں گے۔ اس طرح اقبال ٹا ؤن 560ملا زمین 7حساس یو نین کو نسلز کے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔تین روزہ مہم کے اختتام پر2روزہ کیچ اپ ڈے منا یا جائے گا۔جس کے تحت ایسے بچے جو کسی وجہ سے پو لیو کے قطرے نہیں پی سکے۔ان کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈی سی او لا ہور نے عوام الناس اور والدین سے بھی تعاون کی اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائیں۔

متعلقہ عنوان :